ابنا: ايک امريکي چينل کو انٹرويو ميں امريکي وزير دفاع ليون پنيٹا نے کہا کہ اسامہ کے کمپاونڈ کي ديواريں 18فٹ بلند تھيں اوريہ علاقے کا سب سے بڑا کمپاونڈ تھا ،آپ يہ سوچ سکتے ہيں کوئي يہ پوچھ سکتا تھا کہ يہاں کيا ہورہا ہے؟اس سوال کہ جواب ميں کيا اسي وجہ سے پاکستانيوں کو امريکيوں کے آنے کے بارے ميں نہيں بتايا گيا.
ليون پنيٹا نے کہا کہ ہم نے کچھ فوجي ہيلي کاپٹروں کو علاقے ميں پرواز کرتے ديکھا تھا،،اسي لئے تشويش يہ تھي کہ اگر کارروائي کي پہلے سے اطلاع دي گئي تو يہ خبربن لادن کو مل سکتي تھي. انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئي ٹھوس شہادت نہيں تھي ليکن ميرا ذاتي خيال ہے کہ ممکن ہے کہ کسي کو اس بارے ميں معلومات ہو.2001 ميں امريکا کي نظروں سے غائب ہوجانے والے اسامہ بن لادن کي تلاش کے لئے سي آئي اے نے مختلف طريقے استعمال کئے.سي آئي اے نے ايبٹ آباد کے ايک گھر ميں القاعدہ کے کورئير کا پتہ چلايا.
پنيٹا نے آٹھ مہينوں تک اسامہ کي تلاش کے لئے سيٹلائٹس ،ڈرون اور جاسوس بھيجے.تاہم انہيں يقين نہ تھا کہ اسامہ يہاں موجود ہے.ليون پنيٹا نے امريکي چينل کو بتا يا کہ کارروائي ميں خطرہ زيادہ تھا.
........
/169